Tafheem-ul-Quran - Saad : 77
قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌۚۖ
قَالَ : اس نے فرمایا فَاخْرُجْ : پس نکل جا مِنْهَا : یہاں سے فَاِنَّكَ : کیونکہ تو رَجِيْمٌ : راندہ درگاہ
فرمایا”اچھا تو یہاں سے نکل جا، 65 تُو مردُود ہے 66
سورة صٓ 65 یعنی اس مقام سے جہاں آدم کے آگے فرشتوں کو سجدہ کرنے کا حکم ہوا اور جہاں ابلیس نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا ارتکاب کیا۔ سورة صٓ 66 اصل میں لفظ " رَجِیْم " استعمال ہوا ہے جس کے لغوی معنی ہیں " پھینکا ہوا " یا " مارا ہوا "۔ اور محاورے میں یہ لفظ اس شخص کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جسے مقام عزت سے گرا دیا گیا ہو اور ذلیل و خوار کر کے رکھ دیا گیا ہو۔ سورة اعراف میں یہی مضمون ان الفاظ میں ادا کیا گیا ہے فَاخْرُجْ اِنَّکَ مِنَ الصَّاغِرِیْنَ ، " پس تو نکل جا، تو ذلیل ہستیوں میں سے ہے "۔
Top