Tafheem-ul-Quran - Saad : 78
وَّ اِنَّ عَلَیْكَ لَعْنَتِیْۤ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ
وَّاِنَّ : اور بیشک عَلَيْكَ : تجھ پر لَعْنَتِيْٓ : میری لعنت اِلٰى : تک يَوْمِ الدِّيْنِ : روز قیامت
اور تیرے اُوپر  یوم الجزا ء تک میری لعنت ہے۔“ 67
سورة صٓ 67 اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یوم الجزاء کے بعد اس پر لعنت نہ ہوگی۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ یوم الجزا تک تو وہ اس نافرمانی کی پاداش میں مبتلائے لعنت رہے گا، اور یوم الجزاء کے بعد وہ اپنے ان کرتوتوں کی سزا بھگتے گا جو تخلیق آدم کے وقت سے لے کر قیامت تک اس سے سرزد ہوں گے۔
Top