Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 39. Az-Zumar · Ayah 28

  1. قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا غَیْرَ ذِیْ عِوَجٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ﴿28﴾

    1. قُرْاٰنًاقرآن
    2. عَرَبِيًّاعربی
    3. غَيْرَ ذِيْ عِوَجٍکسی کجی کے بغیر
    4. لَّعَلَّهُمْتاکہ وہ
    5. يَتَّقُوْنَپرہیزگاری اختیار کریں
Translation · Tafheem-ul-Quran
ایسا قرآن جو عربی زبان میں ہے 46 ، جس میں کوئی ٹیڑھ نہیں ہے 47 ، تاکہ یہ بُرے انجام سے بچیں
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الزُّمَر 46 یعنی یہ کسی غیر زبان میں نہیں آیا ہے کہ مکہ اور عرب کے لوگ اسے سمجھنے کے لیے کسی مترجم یا شارح کے محتاج ہوں، بلکہ یہ ان کی اپنی زبان میں ہے جسے یہ براہ راست خود سمجھ سکتے ہیں۔ سورة الزُّمَر 47 یعنی اس میں اینچ پینچ کی بھی کوئی بات نہیں ہے کہ عام آدمی کے لیے اس کو سمجھنے میں کوئی مشکل پیش آئے۔ بلکہ صاف صاف سیدھی بات کہی گئی ہے جس سے ہر آدمی جان سکتا ہے کہ یہ کتاب کس چیز کو غلط کہتی ہے اور کیوں، کس چیز کو صحیح کہتی ہے اور کس بنا پر، کیا منوانا چاہتی ہے اور کس چیز کا انکار کرانا چاہتی ہے، کن کاموں کا حکم دیتی ہے اور کن کاموں سے روکتی ہے۔