تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 39. Az-Zumar · Ayah 52
اَوَ لَمْ یَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ۠ع﴿52﴾
- اَوَکیا
- لَمْ يَعْلَمُوْٓاوہ نہیں جانتے
- اَنَّ اللّٰهَکہ اللہ
- يَبْسُطُفراخ کرتا ہے
- الرِّزْقَرزق
- لِمَنْجس کے لیے
- يَّشَآءُوہ چاہتا ہے
- وَيَقْدِرُ ۭاور تنگ کردیتا ہے
- اِنَّبیشک
- فِيْ ذٰلِكَاس میں
- لَاٰيٰتٍنشانیاں
- لِّقَوْمٍان لوگوں کے لیے
- يُّؤْمِنُوْنَوہ ایمان لائے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور کیا انہیں معلوم نہیں ہے کہ اللہ جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے؟ 69 اس میں نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں۔
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الزُّمَر 69
یعنی رزق کی تنگی و کشادگی اللہ کے ایک دوسرے ہی قانون پر مبنی ہے جس کے مصالح کچھ اور ہیں۔ اس تقسیم رزق کا مدار آدمی کی اہلیت و قابلیت، یا اس کے محبوب و مغضوب ہونے پر ہرگز نہیں ہے۔ (اس مضمون کی تفصیلات کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد دوم، صفحات 202۔ 212۔ 221۔ 274۔ 275۔ 322۔ 334۔ 457۔ جلد سوم، صفحات 26۔ 77۔ 78۔ 139۔ 189۔ 191۔ 192۔ 259۔ 260۔ 283۔ 284۔ 513۔ 516۔ 662۔ 664۔ جلد چہارم، حواشی سورة سبا 54 تا 60۔