تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 75
وَ مَا لَكُمْ لَا تُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ الْمُسْتَضْعَفِیْنَ مِنَ الرِّجَالِ وَ النِّسَآءِ وَ الْوِلْدَانِ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَاۤ اَخْرِجْنَا مِنْ هٰذِهِ الْقَرْیَةِ الظَّالِمِ اَهْلُهَا١ۚ وَ اجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَّدُنْكَ وَلِیًّا١ۙۚ وَّ اجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَّدُنْكَ نَصِیْرًاؕ﴿75﴾
- وَمَااور کیا
- لَكُمْتمہیں
- لَا تُقَاتِلُوْنَتم نہیں لڑتے
- فِيْمیں
- سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کا راستہ
- وَاور
- الْمُسْتَضْعَفِيْنَکمزور (بےبس)
- مِنَسے
- الرِّجَالِمرد (جمع)
- وَ النِّسَآءِاور عورتیں
- وَ الْوِلْدَانِاور بچے
- الَّذِيْنَجو
- يَقُوْلُوْنَکہتے ہیں (دعا)
- رَبَّنَآاے ہمارے رب
- اَخْرِجْنَاہمیں نکال
- مِنْسے
- ھٰذِهِاس
- الْقَرْيَةِبستی
- الظَّالِمِظالم
- اَهْلُھَااس کے رہنے والے
- وَاجْعَلْاور بنا دے
- لَّنَاہمارے لیے
- مِنْسے
- لَّدُنْكَاپنے پاس
- وَلِيًّۢادوست (حمایتی)
- وَّاجْعَلْاور بنادے
- لَّنَاہمارے لیے
- مِنْسے
- لَّدُنْكَاپنے پاس
- نَصِيْرًامددگار
Translation · Tafheem-ul-Quran
آخر کیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اُن بے بس مردوں، عورتوں اور بچّوں کی خاطر نہ لڑو جو کمزور پاکر دبالیے گئے ہیں اور فریاد کررہے ہیں کہ خدا یا ہم کو اس بستی سے نکال جس کے باشندے ظالم ہیں، اور اپنی طرف سے ہمارا کوئی حامی و مددگار پیدا کردے۔104
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النِّسَآء 104
اشارہ ہے ان مظلوم بچوں، عورتوں اور مردوں کی طرف جو مکہ میں اور عرب کے دوسرے قبائل میں اسلام قبول کرچکے تھے مگر نہ ہجرت پر قادر تھے اور نہ اپنے آپ کو ظلم سے بچاسکتے تھے یہ غریب طرح طرح سے تختہ مشق ستم بنائے جارہے تھے اور دعائیں مانگتے تھے کہ کوئی انہیں اس ظلم سے بچائے۔