Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 8

  1. وَ اِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ اُولُوا الْقُرْبٰى وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنُ فَارْزُقُوْهُمْ مِّنْهُ وَ قُوْلُوْا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا﴿8﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. حَضَرَحاضر ہوں
    3. الْقِسْمَةَتقسیم کے وقت
    4. اُولُوا الْقُرْبٰيرشتہ دار
    5. وَالْيَتٰمٰىاور یتیم
    6. وَالْمَسٰكِيْنُاور مسکین
    7. فَارْزُقُوْھُمْتو انہیں کھلادو (دیدو)
    8. مِّنْهُاس سے
    9. وَقُوْلُوْااور کہو
    10. لَھُمْان سے
    11. قَوْلًابات
    12. مَّعْرُوْفًااچھی
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور جب تقسیم کے موقع پر کنبہ کے لوگ اور یتیم اور مسکین آئیں تو اس مال میں سے ان کو بھی کچھ دو اور اُن کے ساتھ بھلے مانسوں کی سی بات کرو۔ 13
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النِّسَآء 13 خطاب میت کے وارثوں سے ہے اور انہیں ہدایت فرمائی جارہی ہے کہ میراث کی تقسیم کے موقع پر جو دور نزدیک کے رشتہ دار اور کنبہ کے غریب و مسکین لوگ اور یتیم بچے آجائیں ان کے ساتھ تنگ دلی نہ برتو۔ میراث میں ازروئے شرع ان کا حصہ نہیں ہے تو نہ سہی، وسعت قلب سے کام لے کر ترکہ میں سے ان کو بھی کچھ نہ کچھ دے دو ، اور ان کے ساتھ وہ دل شکن باتیں نہ کرو جو ایسے مواقع پر بالعموم چھوٹے دل کے کم ظرف لوگ کیا کرتے ہیں۔