تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 85
Tafseerمَنْ یَّشْفَعْ شَفَاعَةً حَسَنَةً یَّكُنْ لَّهٗ نَصِیْبٌ مِّنْهَا١ۚ وَ مَنْ یَّشْفَعْ شَفَاعَةً سَیِّئَةً یَّكُنْ لَّهٗ كِفْلٌ مِّنْهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ مُّقِیْتًا﴿85﴾
- مَنْجو
- يَّشْفَعْسفارش کرے
- شَفَاعَةًشفارش
- حَسَنَةًنیک بات
- يَّكُنْ لَّهٗہوگا۔ اس کے لیے
- نَصِيْبٌحصہ
- مِّنْھَااس میں سے
- وَمَنْاور جو
- يَّشْفَعْسفارش کرے
- شَفَاعَةًسفارش
- سَيِّئَةًبری بات
- يَّكُنْ لَّهٗہوگا۔ اس کے لیے
- كِفْلٌبوجھ (حصہ)
- مِّنْھَااس سے
- وَكَانَاور ہے
- اللّٰهُاللہ
- عَلٰيپر
- كُلِّ شَيْءٍہر چیز
- مُّقِيْتًاقدرت رکھنے والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
جو بھلائی کی سفارش کریگا وہ اس میں سے حصّہ پائے گا اور جو برائی کی سفارش کرے گا وہ اس میں سے حصّہ پائے گا، 113 اوراللہ ہر چیز پر نظر رکھنے والا ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النِّسَآء 113
یعنی یہ اپنی اپنی پسند اور اپنا اپنا نصیب ہے کہ کوئی خدا کی راہ میں کوشش کرنے اور حق کو سربلند کرنے کے لیے لوگوں کو ابھارے اور اس کا اجر پائے، اور کوئی خدا کے بندوں کو غلط فہمیوں میں ڈالنے اور ان کی ہمتیں پست کرنے اور انہیں اعلائے کلمۃ اللہ کی سعی و جہد سے باز رکھنے میں اپنی قوت صرف کرے، اور اس کی سزا کا مستحق بنے۔