Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 97

Tafseer
  1. اِنَّ الَّذِیْنَ تَوَفّٰىهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ ظَالِمِیْۤ اَنْفُسِهِمْ قَالُوْا فِیْمَ كُنْتُمْ١ؕ قَالُوْا كُنَّا مُسْتَضْعَفِیْنَ فِی الْاَرْضِ١ؕ قَالُوْۤا اَلَمْ تَكُنْ اَرْضُ اللّٰهِ وَاسِعَةً فَتُهَاجِرُوْا فِیْهَا١ؕ فَاُولٰٓئِكَ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ وَ سَآءَتْ مَصِیْرًاۙ﴿97﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    3. تَوَفّٰىھُمُان کی جان نکالتے ہیں
    4. الْمَلٰٓئِكَةُفرشتے
    5. ظَالِمِيْٓظلم کرتے تھے
    6. اَنْفُسِهِمْاپنی جانیں
    7. قَالُوْاوہ کہتے ہیں
    8. فِيْمَکس (حال) میں
    9. كُنْتُمْتم تھے
    10. قَالُوْا كُنَّاوہ کہتے ہیں ہم تھے
    11. مُسْتَضْعَفِيْنَبےبس
    12. فِيمیں
    13. الْاَرْضِزمین (ملک)
    14. قَالُوْٓاوہ کہتے ہیں
    15. اَلَمْ تَكُنْکیا نہ تھی
    16. اَرْضُزمین
    17. اللّٰهِاللہ
    18. وَاسِعَةًوسیع
    19. فَتُھَاجِرُوْاپس تم ہجرت کر جاتے
    20. فِيْھَااس میں
    21. فَاُولٰٓئِكَسو یہ لوگ
    22. مَاْوٰىھُمْان کا ٹھکانہ
    23. جَهَنَّمُجہنم
    24. وَسَآءَتْاور برا ہے
    25. مَصِيْرًاپہنچے کی جگہ
Translation · Tafheem-ul-Quran
جو لوگ اپنے نفس پر ظلم کر رہے تھے129 اُن کی رُوحیں جب فرشتوں نے قبض کیں تو ان سے پوچھا کہ یہ تم کس حال میں مُبتلا تھے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہم زمین میں کمزور و مجبور تھے۔ فرشتوں نے کہا، کیا خدا کی زمین وسیع نہ تھی کہ تم اس میں ہجرت کرتے؟ 130یہ وہ لوگ ہیں جن کا ٹھکانا جہنّم ہے اور وہ بڑا ہی بُرا ٹھکانا ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النِّسَآء 129 مراد وہ لوگ ہیں جو اسلام قبول کرنے کے بعد بھی ابھی تک بلا کسی مجبوری و معذوری کے اپنی کافر قوم ہی کے درمیان مقیم تھے اور نیم مسلمانہ اور نیم کافرانہ زندگی بسر کرنے پر راضی تھے، درآنحالیکہ ایک دارالاسلام مہیا ہوچکا تھا جس کی طرف ہجرت کر کے اپنے دین و اعتقاد کے مطابق پوری اسلامی زندگی بسر کرنا ان کے لیے ممکن ہوگیا تھا۔ یہی ان کا اپنے نفس پر ظلم تھا کیونکہ ان کو پوری اسلامی زندگی کے مقابلہ میں اس نیم کفر و نیم اسلام پر جس چیز نے قانع و مطمئن کر رکھا تھا وہ کوئی واقعی مجبوری نہ تھی، بلکہ محض اپنے نفس کے عیش اور اپنے خاندان، اپنی جائیداد و املاک اور اپنے دنیوی مفاد کی محبت تھی جسے انہوں نے اپنے دین پر ترجیح دی۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو 116) سورة النِّسَآء 130 یعنی جب ایک جگہ خدا کے باغیوں کا غلبہ تھا اور خدا کے قانون شرعی پر عمل کرنا ممکن نہ تھا تو وہاں رہنا کیا ضرور تھا ؟ کیوں نہ اس جگہ کو چھوڑ کر کسی اسی سر زمین کی طرف منتقل ہوگئے جہاں قانون الہٰی کی پیروی ممکن ہوتی ؟