Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 40. Al-Ghaafir · Ayah 65

  1. هُوَ الْحَیُّ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ؕ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿65﴾

    1. هُوَ الْحَيُّوہی زندہ رہنے والا
    2. لَآ اِلٰهَنہیں کوئی معبود
    3. اِلَّاسوائے
    4. هُوَاس کے
    5. فَادْعُوْهُپس تم پکارو اسے
    6. مُخْلِصِيْنَخالص کرکے
    7. لَهُاس کے لئے
    8. الدِّيْنَ ۭعبادت
    9. اَلْحَمْدُتمام تعریفیں
    10. لِلّٰهِاللہ کے لئے
    11. رَبِّپروردگار
    12. الْعٰلَمِيْنَسارے جہان
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہی زندہ ہے۔92 اُس کے سوا کوئی معبُود نہیں۔ اُسی کو تم پکارو اپنے دین کو اس کے لیے خالص 93کر کے۔ ساری تعریف اللہ ربّ العالمین ہے کے لیے ہے۔94
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُؤْمِن 92 یعنی اصلی اور حقیقی زندگی اسی کی ہے۔ اپنے بل پر آپ زندہ وہی ہے۔ ازلی و ابدی حیات اس کے سوا کسی کی بھی نہیں ہے۔ باقی سب کی حیات عطائی ہے، عارضی ہے، موت آشنا اور فنا در آغوش ہے۔ سورة الْمُؤْمِن 93 تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد چہارم، الزُّمُر، حاشیہ 3۔ 4۔ سورة الْمُؤْمِن 94 یعنی کوئی دوسرا نہیں ہے جس کی حمد و ثنا کے گیت گائے جائیں اور جس کے شکرانے بجا لائے جائیں۔