تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 40. Al-Ghaafir · Ayah 72
فِی الْحَمِیْمِ١ۙ۬ ثُمَّ فِی النَّارِ یُسْجَرُوْنَۚ﴿72﴾
- فِيمیں
- الْحَمِيْمِکھولتے ہوئے پانی
- ثُمَّپھر
- فِي النَّارِآگ میں
- يُسْجَرُوْنَوہ جھونک دئیے جائیں گے
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہ کھولتے ہوئے پانی کی طرف کھینچے جائیں گے اور پھر دوزخ کی آگ میں جھونک دیے جائیں گے۔101
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُؤْمِن 101
یعنی جب وہ پیاس کی شدت سے مجبور ہو کر پانی مانگیں گے تو دوزخ کے کارکن ان کو زنجیروں سے کھینچتے ہوئے ایسے چشموں کی طرف لے جائیں گے جن سے کھولتا ہوا پانی نکل رہا ہوگا۔ اور پھر جب وہاں سے پی کر فارغ ہوں گے تو پھر وہ انہیں کھینچتے ہوئے واپس لے جائیں گے اور دوزخ کی آگ میں جھونک دیں گے۔