تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 41. Fussilat · Ayah 43
مَا یُقَالُ لَكَ اِلَّا مَا قَدْ قِیْلَ لِلرُّسُلِ مِنْ قَبْلِكَ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ مَغْفِرَةٍ وَّ ذُوْ عِقَابٍ اَلِیْمٍ﴿43﴾
- مَا يُقَالُنہیں کہاجاتا
- لَكَآپ کو
- اِلَّاسوائے
- مَاجو
- قَدْ قِيْلَکہا جاچکا ہے
- لِلرُّسُلِرسولوں کو
- مِنْ قَبْلِكَ ۭآپ سے قبل
- اِنَّبیشک
- رَبَّكَآپ کا رب
- لَذُوْ مَغْفِرَةٍبڑی مغفرت والا
- وَّذُوْ عِقَابٍاور سزا دینے والا
- اَلِيْمٍدردناک
Translation · Tafheem-ul-Quran
اے نبیؐ ، تم سے جو کچھ کہا جا رہا ہے اس میں کوئی چیز بھی ایسی نہیں ہے جو تم سے پہلے گزرے ہوئے رسُولوں سے نہ کہی جا چکی ہو۔ بے شک تمہارا ربّ بڑا درگزر کرنے والا ہے،53 اور اس کے ساتھ بڑی دردناک سزا دینے والا بھی ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة حٰمٓ السَّجْدَة 53
یعنی یہ اس کا حلم اور عفو و درگزر ہی ہے کہ اس کے رسولوں کو جھٹلایا گیا، گالیاں دی گئیں، اذیتیں پہنچائی گئیں اور پھر بھی وہ سالہا سال تک مخالفین کو محبت دیتا چلا گیا۔