تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 41. Fussilat · Ayah 46
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهٖ وَ مَنْ اَسَآءَ فَعَلَیْهَا١ؕ وَ مَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ﴿46﴾
- مَنْ عَمِلَجس نے عمل کیا
- صَالِحًااچھے
- فَلِنَفْسِهٖتو اپنی ذات کیلئے
- وَمَنْ اَسَآءَاور جسنے بُرائی کی
- فَعَلَيْهَا ۭتو اس پر (ا سکا وبال)
- وَمَا رَبُّكَاور نہیں آپ کا رب
- بِظَلَّامٍمطلق ظلم کرنے والا
- لِّلْعَبِيْدِاپنے بندوں پر
Translation · Tafheem-ul-Quran
جو کوئی نیک عمل کرے گا اپنے ہی لیے اچھا کرے گا، جو بدی کرے گا اُس کا وبال اُسی پر ہوگا، اور تیرا ربّ اپنے بندوں کے حق میں ظالم نہیں ہے۔59
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة حٰمٓ السَّجْدَة 59
یعنی تیرا رب کبھی یہ ظلم نہیں کرسکتا کہ نیک انسان کی نیکی ضائع کر دے اور بدی کرنے والوں کو ان کی بدی کا بدلہ نہ دے۔