Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 42. Ash-Shura · Ayah 28

  1. وَ هُوَ الَّذِیْ یُنَزِّلُ الْغَیْثَ مِنْۢ بَعْدِ مَا قَنَطُوْا وَ یَنْشُرُ رَحْمَتَهٗ١ؕ وَ هُوَ الْوَلِیُّ الْحَمِیْدُ﴿28﴾

    1. وَهُوَ الَّذِيْاور وہ اللہ وہ ذات ہے
    2. يُنَزِّلُجو اتارتا ہے
    3. الْغَيْثَبارش کو
    4. مِنْۢ بَعْدِ مَااس کے بعد کہ
    5. قَنَطُوْاوہ مایوس ہوگئے
    6. وَيَنْشُرُ رَحْمَتَهٗاور پھیلا دیتا ہے اپنی رحمت کو
    7. وَهُوَاور وہ
    8. الْوَلِيُّ الْحَمِيْدُکارساز ہے۔ دوست ہے، تعریف والا ہے
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہی ہے جو لوگوں کے مایوس ہو جانے کے بعد مینّہ برساتا ہے اور اپنی رحمت پھیلادیتا ہے، اور وہی قابلِ تعریف ولی ہے۔ 49
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الشُّوْرٰی 49 یہاں ولی سے مراد وہ ہستی ہے جو اپنی پیدا کردہ ساری مخلوق کے معاملات کی متولی ہے، جس نے بندوں کی حاجات و ضروریات پوری کرنے کا ذمہ لے رکھا ہے۔