Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 43. Az-Zukhruf · Ayah 22

  1. بَلْ قَالُوْۤا اِنَّا وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا عَلٰۤى اُمَّةٍ وَّ اِنَّا عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ مُّهْتَدُوْنَ﴿22﴾

    1. بَلْبلکہ
    2. قَالُوْٓاانہوں نے کہا
    3. اِنَّابیشک ہم نے
    4. وَجَدْنَآپایا ہم نے
    5. اٰبَآءَنَااپنے آباؤ اجداد کو
    6. عَلٰٓي اُمَّةٍایک طریقے پر
    7. وَّ اِنَّااور بیشک ہم
    8. عَلٰٓي اٰثٰرِهِمْان کے آچار پر۔ نقش قدم پر
    9. مُّهْتَدُوْنَہدایت یافتہ ہیں۔ راہ پانے والے ہیں
Translation · Tafheem-ul-Quran
نہیں ، بلکہ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقے پر پایا ہے اور ہم اُنہی کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں۔22
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الزُّخْرُف 22 یعنی ان کے پاس کسی کتاب الہیٰ کی کوئی سند نہیں ہے بلکہ سند صرف یہ ہے کہ باپ دادا سے یونہی ہوتا چلا آ رہا ہے، لہٰذا ہم بھی انہی کی تقلید میں فرشتوں کو دیویاں بنائے بیٹھے ہیں۔