Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 44. Ad-Dukhaan · Ayah 17

  1. وَ لَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ كَرِیْمٌۙ﴿17﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. فَتَنَّاآزمایا ہم نے
    3. قَبْلَهُمْان سے قبل
    4. قَوْمَ فِرْعَوْنَقوم فرعون کو
    5. وَجَآءَهُمْاور آیا ان کے پاس
    6. رَسُوْلٌرسول
    7. كَرِيْمٌکریم۔ عزت والا رسول
Translation · Tafheem-ul-Quran
ہم اِن سے پہلے فرعون کی قوم کو اِسی آزمائش میں ڈال چکے ہیں۔ اُن کے پاس ایک نہایت شریف رسُول14 آیا
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الدُّخَان 14 اصل میں " رَسُوْلٌ کَرِیْمٌ " کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔ کریم کا لفظ جب انسان کے لیے بولا جاتا ہے تو اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ وہ بہترین شریفانہ خصائل اور نہایت قابل تعریف صفات سے متصف ہے۔ معمولی خوبیوں کے لیے یہ لفظ نہیں بولا جاتا۔