تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 44. Ad-Dukhaan · Ayah 31
Tafseerمِنْ فِرْعَوْنَ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَالِیًا مِّنَ الْمُسْرِفِیْنَ﴿31﴾
- مِنْ فِرْعَوْنَفرعون سے
- اِنَّهٗ كَانَبیشک تھا وہ
- عَالِيًا مِّنَ الْمُسْرِفِيْنَبلند درجے والا، حد سے بڑھنے والوں میں سے
Translation · Tafheem-ul-Quran
فرعون سے نجات دی جو حد سے گزر جانے والوں میں فی الواقع بڑے اُونچے درجے کا آدمی تھا،27
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الدُّخَان 27
اس میں ایک لطیف طنز ہے کفار قریش کے سرداروں پر۔ مطلب یہ ہے کہ حد بندگی سے تجاوز کرنے والوں میں تمہارا مرتبہ اور مقام ہی کیا ہے۔ بڑے اونچے درجے کا سرکش تو وہ تھا جو اس وقت دنیا کی سب سے بڑی سلطنت کے تحت خدائی کا روپ دھارے بیٹھا تھا۔ اسے جب خس و خاشاک کی طرح بہا دیا گیا تو تمہاری کیا ہستی ہے کہ قہر الٰہی کے آگے ٹھہر سکو۔