Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 44. Ad-Dukhaan · Ayah 35

Tafseer
  1. اِنْ هِیَ اِلَّا مَوْتَتُنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُنْشَرِیْنَ﴿35﴾

    1. اِنْ هِىَنہیں یہ
    2. اِلَّا مَوْتَتُنَا الْاُوْلٰىمگر ہماری موت پہلی
    3. وَمَا نَحْنُاور نہیں ہم
    4. بِمُنْشَرِيْنَاٹھائے جانے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
ہماری پہلی موت کے سوا اور کچھ نہیں، اُس کے بعد ہم دوبارہ اُٹھائے جانے والے نہیں ہیں۔30
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الدُّخَان 30 یعنی پہلی دفعہ ہم مریں گے تو بس فنا ہوجائیں گے۔ اس کے بعد پھر کوئی زندگی نہیں ہے۔ " پہلی موت " اس کے الفاظ سے یہ لازم نہیں آتا کہ اس کے بعد کوئی دوسری موت بھی ہو۔ ہم جب یہ کہتے ہیں کہ فلاں شخص کے ہاں پہلا بچہ پیدا ہوا تو اس قول کے صادق ہونے کے لیے یہ ضروری نہیں ہوتا کہ اس کے بعد لازم دوسرا بچہ پیدا ہو، بلکہ صرف یہ کافی ہوتا ہے کہ اس سے پہلے کوئی بچہ نہ ہوا ہو۔