Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 45. Al-Jaathiya · Ayah 18

  1. ثُمَّ جَعَلْنٰكَ عَلٰى شَرِیْعَةٍ مِّنَ الْاَمْرِ فَاتَّبِعْهَا وَ لَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿18﴾

    1. ثُمَّ جَعَلْنٰكَپھر لگایا ہم نے آپ کو
    2. عَلٰي شَرِيْعَةٍاوپر ایک طریقے کے۔ شریعت کے
    3. مِّنَ الْاَمْرِدین میں سے۔ حکم میں سے
    4. فَاتَّبِعْهَاپس پیروی کرو اس کی
    5. وَلَااور نہ
    6. تَتَّبِعْتم پیروی کرو
    7. اَهْوَآءَ الَّذِيْنَان لوگوں کی خواہشات کی
    8. لَا يَعْلَمُوْنَجو علم نہیں رکھتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اس کے بعد اب اے نبی ؐ ، ہم نے تم کو دین کے معاملہ میں ایک صاف شاہراہ (شریعت)پر قائم کیا ہے۔23 لہٰذا تم اسی پر چلو اور اُن لوگوں کی خواہشات کا اتباع نہ کرو جو علم نہیں رکھتے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْجَاثِیَة 23 مطلب یہ ہے کہ جو کام پہلے بنی اسرائیل کے سپرد کیا گیا تھا وہ اب تمہارے سپرد کیا گیا ہے۔ انہوں نے علم پانے کے باوجود اپنی نفسا نفسی سے دین میں ایسے اختلافات بر پا کیے، اور آپس میں ایسی گروہ بندیاں کر ڈالیں جن سے وہ اس قابل نہ رہے کہ دنیا کو خدا کے راستے پر بلا سکیں۔ اب اسی دین کی صاف شاہراہ پر تمہیں کھڑا کیا گیا ہے تاکہ تم وہ خدمت انجام دو جسے بنی اسرائیل چھوڑ بھی چکے ہیں اور ادا کرنے کے اہل بھی نہیں رہے ہیں۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو جلد چہارم، الشوریٰ ، آیات 13 تا 15 مع حواشی 20 تا 26)