تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 45. Al-Jaathiya · Ayah 17
وَ اٰتَیْنٰهُمْ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْاَمْرِ١ۚ فَمَا اخْتَلَفُوْۤا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَهُمُ الْعِلْمُ١ۙ بَغْیًۢا بَیْنَهُمْ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ یَقْضِیْ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ﴿17﴾
- وَاٰتَيْنٰهُمْاور دیں ہم نے ان کو
- بَيِّنٰتٍواضح نشانیاں
- مِّنَ الْاَمْرِدین میں سے
- فَمَا اخْتَلَفُوْٓاتو نہیں انہوں نے اختلاف کیا
- اِلَّا مِنْۢ بَعْدِاس کے بعد
- مَا جَآءَهُمُ الْعِلْمُجو آیا ان کے پاس علم
- بَغْيًۢابغاوت۔ سرکشی کی وجہ سے
- بَيْنَهُمْآپس میں
- اِنَّ رَبَّكَبیشک رب تیرا
- يَقْضِيْفیصلہ کرے گا
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
- فِيْمَا كَانُوْااس میں سے جو تھے وہ
- فِيْهِجس میں
- يَخْتَلِفُوْنَوہ اختلاف کرتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور دین کے معاملہ میں اُنہیں واضح ہدیایت دے دیں۔ پھر جو اختلاف اُن کے درمیان رُونما ہوا وہ (ناواقفیت کی وجہ سے نہیں بلکہ)عِلم آجانے کے بعد ہوا اور اس بنا پر ہوا کہ وہ آپس میں ایک دُوسرے پر زیادتی کرنا چاہتے تھے۔22 اللہ قیامت کے روز اُن معاملات کا فیصلہ فرما دے گا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْجَاثِیَة 22
تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد اول، البقرہ، حاشیہ 23، آل عمران، حواشی 17۔ 18۔ جلد چہارم، الشوریٰ ، حواشی نمبر 22۔ 23۔