تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 46. Al-Ahqaf · Ayah 30
قَالُوْا یٰقَوْمَنَاۤ اِنَّا سَمِعْنَا كِتٰبًا اُنْزِلَ مِنْۢ بَعْدِ مُوْسٰى مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ یَهْدِیْۤ اِلَى الْحَقِّ وَ اِلٰى طَرِیْقٍ مُّسْتَقِیْمٍ﴿30﴾
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- يٰقَوْمَنَآاے ہماری قوم
- اِنَّا سَمِعْنَابیشک ہم نے سنی
- كِتٰبًاایک کتاب
- اُنْزِلَنازل کی گئی
- مِنْۢ بَعْدِ مُوْسٰىموسیٰ کے بعد
- مُصَدِّقًاتصدیق کرنے والی
- لِّمَااس کی
- بَيْنَ يَدَيْهِجو اس سے (اپنے سے) پہلے
- يَهْدِيْٓوہ رہنمائی کرتی ہے
- اِلَى الْحَقِّحق کی طرف
- وَاِلٰىاور طرف
- طَرِيْقٍراہ
- مُّسْتَقِيْمٍراست
Translation · Tafheem-ul-Quran
انہوں نے جا کر کہا”اے ہماری قوم کے لوگو، ہم نے ایک کتاب سُنی ہے جو موسیٰ ؑ کے بعد نازل کی گئی ہے، تصدیق کرنے والی ہے اپنے سے پہلے آئی ہوئی کتابوں کی، رہنمائی کرتی ہے حق اور راہِ راست کی طرف۔34
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَحْقَاف 34
اس سے معلوم ہوا کہ یہی جن پہلے سے حضرت موسیٰ اور کتب آسمانی پر ایمان لائے ہوئے تھے۔ قرآن سننے کے بعد انہوں نے محسوس کیا کہ یہ وہی تعلیم ہے جو پچھلے انبیاء دیتے چلے آ رہے ہیں۔ اس لیے وہ اس کتاب اور اس کے لانے والے رسول ﷺ پر بھی ایمان لے آئے۔