Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 46. Al-Ahqaf · Ayah 32

  1. وَ مَنْ لَّا یُجِبْ دَاعِیَ اللّٰهِ فَلَیْسَ بِمُعْجِزٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَیْسَ لَهٗ مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءُ١ؕ اُولٰٓئِكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ﴿32﴾

    1. وَمَنْ لَّا يُجِبْاور جو نہ قبول کریگا
    2. دَاعِيَ اللّٰهِاللہ کی طرف بلانیوالا
    3. فَلَيْسَتو نہیں
    4. بِمُعْجِزٍعاجز کرنے والا
    5. فِي الْاَرْضِزمین میں
    6. وَلَيْسَاور نہیں
    7. لَهٗاس کے لئے
    8. مِنْ دُوْنِهٖٓاس کے سوا
    9. اَوْلِيَآءُ ۭحمایتی
    10. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    11. فِيْمیں
    12. ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍگمراہی کھلی
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور36 جو کوئی اللہ کے داعی کی بات نہ مانے وہ نہ زمین میں خود کوئی بل بوتا رکھتا ہے کہ اللہ کو زِچ کر دے، اور نہ اس کے کوئی ایسے حامی و سرپرست ہیں کہ اللہ سے اس کو بچالیں۔ ایسے لوگ کھُلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَحْقَاف 36 ہو سکتا ہے کہ یہ فقرہ بھی جنوں ہی کے قول کا حصہ ہو، اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ ان کے قول پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اضافہ ہو۔ فحوائے کلام سے دوسری بات زیادہ قریب قیاس محسوس ہوتی ہے۔