Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 46. Al-Ahqaf · Ayah 35

  1. فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ وَ لَا تَسْتَعْجِلْ لَّهُمْ١ؕ كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَ مَا یُوْعَدُوْنَ١ۙ لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا سَاعَةً مِّنْ نَّهَارٍ١ؕ بَلٰغٌ١ۚ فَهَلْ یُهْلَكُ اِلَّا الْقَوْمُ الْفٰسِقُوْنَ۠ع﴿35﴾

    1. فَاصْبِرْپس آپ صبر کریں
    2. كَمَا صَبَرَجیسے صبر کیا
    3. اُولُوا الْعَزْمِاولوالعزم
    4. مِنَ الرُّسُلِرسولوں نے، سے
    5. وَلَا تَسْتَعْجِلْاور جلدی نہ کریں
    6. لَّهُمْ ۭان کے لئے
    7. كَاَنَّهُمْگویا کہ وہ
    8. يَوْمَ يَرَوْنَجس دن دیکھیں گے
    9. مَاجس کا
    10. يُوْعَدُوْنَ ۙو عدہ کیا جاتا ہے ان سے
    11. لَمْ يَلْبَثُوْٓاوہ نہیں ٹھہرے
    12. اِلَّامگر، صرف
    13. سَاعَةًایک گھڑی
    14. مِّنْ نَّهَارٍ ۭدن کی
    15. بَلٰغٌ ۚپہنچانا
    16. فَهَلْپس نہیں
    17. يُهْلَكُہلاک ہوں گے
    18. اِلَّامگر
    19. الْقَوْمُلوگ
    20. الْفٰسِقُوْنَنافرمان
Translation · Tafheem-ul-Quran
پس اے نبی ؐ ، صبر کرو جس طرح اُولو العزم رسُولوں نے صبر کیا ہے ، اور ان کے معاملہ میں جلدی نہ کرو۔37 جس روز یہ لوگ اُس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا اِنہیں خوف دلا یا جا رہا ہے تو اِنہیں یُوں معلوم ہوگا کہ جیسے دنیا میں دِن کی ایک گھڑی بھر سے زیادہ نہیں رہے تھے۔ بات پہنچا دی گئی ، اب کیا نافرمان لوگوں کے سوا اور کوئی ہلاک ہوگا؟
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَحْقَاف 37 یعنی جس طرح تمہارے پیش رو انبیاء اپنی قوم کی بےرخی، مخالفت، مزاحمت اور طرح طرح کی ایذا رسانیوں کا مقابلہ سالہا سال تک مسلسل صبر اور ان تھک جدوجہد کے ساتھ کرتے رہے اسی طرح تم بھی کرو، اور یہ خیال دل میں نہ لاؤ کہ یا تو یہ لوگ جلدی سے ایمان لے آئے یا پھر اللہ تعالیٰ ان پر عذاب نازل کر دے۔