تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 46. Al-Ahqaf · Ayah 6
وَ اِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوْا لَهُمْ اَعْدَآءً وَّ كَانُوْا بِعِبَادَتِهِمْ كٰفِرِیْنَ﴿6﴾
- وَاِذَااور جب
- حُشِرَجمع کئے جائیں گے
- النَّاسُلوگ
- كَانُوْاوہ ہوں گے
- لَهُمْان کے
- اَعْدَآءًدشمن
- وَّكَانُوْااور ہوں گے
- بِعِبَادَتِهِمْان کی عبادت سے
- كٰفِرِيْنَمنکر (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور جب تمام انسان جمع کیے جائیں گے اُس وقت وہ اپنے پکارنے والوں کے دشمن اور ان کی عبادت کے منکر ہوں گے۔7
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَحْقَاف 7
یعنی وہ صاف صاف کہہ دیں گے کہ نہ ہم نے ان سے کبھی یہ کہا تھا کہ تم ہماری عبادت کرنا، اور نہ ہمیں یہ خبر کہ یہ لوگ ہماری عبادت کرتے تھے۔ اپنی اس گمراہی کے یہ خود ذمہ دار ہیں۔ اس کا خمیازہ ان ہی کو بھگتنا چاہیے۔ ہمارا اس گناہ میں کوئی حصہ نہیں ہے۔