تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 48. Al-Fath · Ayah 16
قُلْ لِّلْمُخَلَّفِیْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ تُقَاتِلُوْنَهُمْ اَوْ یُسْلِمُوْنَ١ۚ فَاِنْ تُطِیْعُوْا یُؤْتِكُمُ اللّٰهُ اَجْرًا حَسَنًا١ۚ وَ اِنْ تَتَوَلَّوْا كَمَا تَوَلَّیْتُمْ مِّنْ قَبْلُ یُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا﴿16﴾
- قُلْفرمادیں
- لِّلْمُخَلَّفِيْنَپیچھے بیٹھ رہنے والوں کو
- مِنَ الْاَعْرَابِدیہاتیوں میں سے
- سَتُدْعَوْنَعنقریب تم بلائے جاؤگے
- اِلٰىطرف
- قَوْمٍایک قوم
- اُولِيْ بَاْسٍ شَدِيْدٍسخت لڑنے والی (جنگجو)
- تُقَاتِلُوْنَهُمْتم ان سے لڑتے رہو
- اَوْیا
- يُسْلِمُوْنَ ۚوہ اسلام قبول کرلیں
- فَاِنْاگر
- تُطِيْعُوْاتم اطاعت کروگے
- يُؤْتِكُمُ اللّٰهُتمہیں دے گا اللہ
- اَجْرًا حَسَنًا ۚاجر اچھا
- وَاِنْ تَتَوَلَّوْااور اگر تم پھرگئے
- كَمَا تَوَلَّيْتُمْجیسے تم پھرگئے تھے
- مِّنْ قَبْلُاس سے قبل
- يُعَذِّبْكُمْوہ تمہیں عذاب دے گا
- عَذَابًاعذاب
- اَلِيْمًادردناک
Translation · Tafheem-ul-Quran
ان پیچھے چھوڑے جانے والے بدوی عربوں سے کہنا کہ”عنقریب تمہیں ایسے لوگوں سے لڑنے کے لیے بلایا جائے گا جو بڑے زور آور ہیں۔ تم کو ان سے جنگ کرنی ہوگی یا وہ مطیع ہوجائیں گے۔30 اس وقت اگر تم نے حکم جہاد کی اطاعت کی تو اللہ تمہیں اچھا اجر دیگا، اور اگر تم پھر اسی طرح منہ موڑ گئے جس طرح پہلے موڑ چکے ہو تو اللہ تم کو درد ناک سزا دے گا
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْفَتْح 30
اصل الفاظ ہیں اَوْ یُسْلِمُوْنَ۔ اس کے دو معنی ہو سکتے ہیں اور دونوں ہی مراد ہیں۔ ایک یہ کہ وہ اسلام قبول کرلیں۔ دوسرے یہ کہ وہ اسلامی حکومت کی اطاعت قبول کرلیں۔