Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 106

  1. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا شَهَادَةُ بَیْنِكُمْ اِذَا حَضَرَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ حِیْنَ الْوَصِیَّةِ اثْنٰنِ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْكُمْ اَوْ اٰخَرٰنِ مِنْ غَیْرِكُمْ اِنْ اَنْتُمْ ضَرَبْتُمْ فِی الْاَرْضِ فَاَصَابَتْكُمْ مُّصِیْبَةُ الْمَوْتِ١ؕ تَحْبِسُوْنَهُمَا مِنْۢ بَعْدِ الصَّلٰوةِ فَیُقْسِمٰنِ بِاللّٰهِ اِنِ ارْتَبْتُمْ لَا نَشْتَرِیْ بِهٖ ثَمَنًا وَّ لَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰى١ۙ وَ لَا نَكْتُمُ شَهَادَةَ١ۙ اللّٰهِ اِنَّاۤ اِذًا لَّمِنَ الْاٰثِمِیْنَ﴿106﴾

    1. يٰٓاَيُّھَااے
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاایمان والے
    3. شَهَادَةُگواہی
    4. بَيْنِكُمْتمہارے درمیان
    5. اِذَاجب
    6. حَضَرَآئے
    7. اَحَدَكُمُتم میں سے کسی کو
    8. الْمَوْتُموت
    9. حِيْنَوقت
    10. الْوَصِيَّةِوصیت
    11. اثْنٰنِدو
    12. ذَوَا عَدْلٍانصاف والے (معتبر)
    13. مِّنْكُمْتم سے
    14. اَوْیا
    15. اٰخَرٰنِاور دو
    16. مِنْسے
    17. غَيْرِكُمْتمہارے سوا
    18. اِنْاگر
    19. اَنْتُمْتم
    20. ضَرَبْتُمْ فِي الْاَرْضِسفر کر رہے ہو زمین میں
    21. فَاَصَابَتْكُمْپھر تمہیں پہنچے
    22. مُّصِيْبَةُمصیبت
    23. الْمَوْتِموت
    24. تَحْبِسُوْنَهُمَاان دونوں کو روک لو
    25. مِنْۢ بَعْدِبعد
    26. الصَّلٰوةِنماز
    27. فَيُقْسِمٰنِدونوں قسم کھائیں
    28. بِاللّٰهِاللہ کی
    29. اِنِاگر
    30. ارْتَبْتُمْتمہیں شک ہو
    31. لَا نَشْتَرِيْہم مول نہیں لیتے
    32. بِهٖاس کے عوض
    33. ثَمَنًاکوئی قیمت
    34. وَّلَوْ كَانَخواہ ہوں
    35. ذَا قُرْبٰىرشتہ دار
    36. وَلَا نَكْتُمُاور ہم نہیں چھپاتے
    37. شَهَادَةَگواہی
    38. اللّٰهِاللہ
    39. اِنَّآبیشک ہم
    40. اِذًااس وقت
    41. لَّمِنَسے
    42. الْاٰثِمِيْنَگنہ گاروں
Translation · Tafheem-ul-Quran
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت آجائے اور وہ وصیّت کررہا ہو تو اس کے لیے شہادت کا نصاب یہ ہے کہ تمہاری جماعت میں سے دو صاحبِ عدل آدمی120 گواہ بنائے جائیں، یا اگر تم سفر کی حالت میں ہو اور وہاں موت کی مصیبت پیش آجائے تو غیر مسلموں ہی میں سے دو گواہ لے لیے جائیں۔121 پھر اگر کوئی شک پڑجائے تو نماز کے بعد دونوں گواہوں کو مسجد میں روک لیا جائے اور وہ خدا کی قسم کھاکر کہیں کہ ”ہم کسی ذاتی فائدے کے عوض شہادت بیچنے والے نہیں ہیں، اورخواہ کوئی ہمارارشتہ دار ہی کیوں نہ ہو (ہم اس کی رعایت کرنے والے نہیں)، اور نہ خدا واسطے کی گواہی کو ہم چھپانے والے ہیں، اگر ہم نے ایسا کیا تو گناہ گاروں میں شمار ہوں گے“
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمَآىِٕدَة 120 یعنی دیندار، راست باز اور قابل اعتماد مسلمان۔ سورة الْمَآىِٕدَة 121 اس سے معلوم ہوا کہ مسلمانوں کے معاملات میں غیر مسلم کو شاہد بنانا صرف اس حالت میں درست ہے جبکہ کوئی مسلمان گواہ بننے کے لیے میسر نہ آسکے۔