تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 45
Tafseerوَ كَتَبْنَا عَلَیْهِمْ فِیْهَاۤ اَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ١ۙ وَ الْعَیْنَ بِالْعَیْنِ وَ الْاَنْفَ بِالْاَنْفِ وَ الْاُذُنَ بِالْاُذُنِ وَ السِّنَّ بِالسِّنِّ١ۙ وَ الْجُرُوْحَ قِصَاصٌ١ؕ فَمَنْ تَصَدَّقَ بِهٖ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَّهٗ١ؕ وَ مَنْ لَّمْ یَحْكُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ﴿45﴾
- وَكَتَبْنَااور ہم نے لکھا (فرض کیا)
- عَلَيْهِمْان پر
- فِيْهَآاس میں
- اَنَّکہ
- النَّفْسَجان
- بِالنَّفْسِجان کے بدلے
- وَالْعَيْنَاور آنکھ
- بِالْعَيْنِآنکھ کے بدلے
- وَالْاَنْفَاور ناک
- بِالْاَنْفِناک کے بدلے
- وَالْاُذُنَاور کان
- بِالْاُذُنِکان کے بدلے
- وَالسِّنَّاور دانت
- بِالسِّنِّدانت کے بدلے
- وَالْجُرُوْحَاور زخموں (جمع)
- قِصَاصٌبدلہ
- فَمَنْپھر جو۔ جس
- تَصَدَّقَمعاف کردیا
- بِهٖاس کو
- فَهُوَتو وہ
- كَفَّارَةٌکفارہ
- لَّهٗاس کے لیے
- وَمَنْاور جو
- لَّمْ يَحْكُمْفیصلہ نہیں کرتا
- بِمَآاس کے مطابق جو
- اَنْزَلَنازل کیا
- اللّٰهُاللہ
- فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ
- هُمُوہ
- الظّٰلِمُوْنَظالم (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
توراة میں ہم نے یہودیوں پر یہ حکم لکھ دیا تھا کہ جان کے بدلے جان، آنکھ کے بدلے آنکھ، ناک کے بدلے ناک، کان کے بدلے کان، دانت کے بدلے دانت، اور تمام زخموں کے لیے برابر کا بدلہ۔74 پھر جو قصاص کا صدقہ کردے تو وہ اس کے لیے کَفّارہ ہے،75 اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی ظالم ہیں
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمَآىِٕدَة 74
تقابل کے لیے ملاحظہ ہو توراۃ کی کتاب خروج، باب 21۔ آیت 23-25۔
سورة الْمَآىِٕدَة 75
یعنی جو شخص صدقہ کی نیت سے قصاص معاف کر دے اس کے حق میں یہ نیکی اس کے بہت سے گناہوں کا کفارہ ہوجائے گا۔ اسی معنی میں نبی ﷺ کا یہ ارشاد ہے کہ من جرح فی جسدہ جراحۃ فتصدق بھا کفر عنہ ذنوبہ بمثل ما تصدق بہ۔ یعنی جس کے جسم میں کوئی زخم لگایا گیا اور اس نے معاف کردیا تو جس درجہ کی یہ معافی ہوگی اسی کے بقدر اس کے گناہ معاف کردیے جائیں گے۔