تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 83
وَ اِذَا سَمِعُوْا مَاۤ اُنْزِلَ اِلَى الرَّسُوْلِ تَرٰۤى اَعْیُنَهُمْ تَفِیْضُ مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُوْا مِنَ الْحَقِّ١ۚ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشّٰهِدِیْنَ﴿83﴾
- وَاِذَااور جب
- سَمِعُوْاسنتے ہیں
- مَآ اُنْزِلَجو نازل کیا گیا
- اِلَىطرف
- الرَّسُوْلِرسول
- تَرٰٓيتو دیکھے
- اَعْيُنَهُمْان کی آنکھیں
- تَفِيْضُبہہ پڑتی ہیں
- مِنَسے
- الدَّمْعِآنسو
- مِمَّااس (وجہ سے)
- عَرَفُوْاانہوں نے پہچان لیا
- مِنَسے۔ کو
- الْحَقِّحق
- يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
- رَبَّنَآاے ہمارے رب
- اٰمَنَّاہم ایمان لائے
- فَاكْتُبْنَاپس ہمیں لکھ لے
- مَعَساتھ
- الشّٰهِدِيْنَگواہ (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
جب وہ اس کلام کو سنتے ہیں جو رسول پر اترا ہے تو تم دیکھتے ہو کہ حق شناسی کے اثر سے اُن کی آنکھیں آنسوؤں سے تر ہو جاتی ہیں وہ بول اٹھتے ہیں کہ "پروردگار! ہم ایمان لائے، ہمارا نام گواہی دینے والوں میں لکھ لے"