Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 50. Qaaf · Ayah 24

Tafseer
  1. اَلْقِیَا فِیْ جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِیْدٍۙ﴿24﴾

    1. اَلْقِيَاتم دونوں ڈال دو
    2. فِيْ جَهَنَّمَجہنم میں
    3. كُلَّ كَفَّارٍہر ناشکرا
    4. عَنِيْدٍسرکش
Translation · Tafheem-ul-Quran
حکم دیا گیا ”پھینک دو جہنم میں28 ہر کَٹّے کافر کو 29جو حق سے عناد رکھتا تھا
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة قٓ 28 اصل الفاظ میں اَلْقِیَا فِیْ جَھَنَّمَ ، " پھینک دو جہنم میں تم دونوں "۔ سلسلہ کلام خود بتارہا ہے کہ یہ حکم ان دونوں فرشتوں کو دیا جائے گا جنہوں نے مرقد سے اٹھتے ہی مجرم کو گرفتار کیا تھا اور لا کر عدالت میں حاضر کردیا تھا۔ سورة قٓ 29 اصل میں لفظ " کَفَّار " استعمال ہوا ہے جس کے دو معنی ہیں۔ ایک، سخت ناشکرا۔ دوسرے سخت منکر حق۔