تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 50. Qaaf · Ayah 23
Tafseerوَ قَالَ قَرِیْنُهٗ هٰذَا مَا لَدَیَّ عَتِیْدٌؕ﴿23﴾
- و َقَالَاور کہے گا
- قَرِيْنُهٗاس کا ہم نشین
- ھٰذَا مَا لَدَيَّیہ جو میرے پاس
- عَتِيْدٌحاضر
Translation · Tafheem-ul-Quran
اُس کے ساتھی نے عرض کیا یہ جو میری سپردگی میں تھا حاضر ہے۔27
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة قٓ 27
بعض مفسرین نے اس کا مطلب یہ بیان کیا ہے کہ " ساتھی " سے مراد وہ فرشتہ ہے جسے آیت نمبر 21 میں " گواہی دینے والا " فرمایا گیا ہے۔ وہ کہے گا کہ یہ اس شخص کا نامۂ اعمال میرے پاس تیار ہے۔ کچھ دوسرے مفسرین کہتے ہیں کہ " ساتھی " سے مراد وہ شیطان ہے جو دنیا میں اس شخص کے ساتھ لگا ہوا تھا۔ وہ عرض کرے گا کہ یہ شخص جس کو میں نے اپنے قابو میں کر کے جہنم کے لیے تیار کیا تھا اب آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ مگر سیاق وسباق سے زیادہ مناسبت رکھنے والی تفسیر وہ ہے جو قتادہ اور ابن زید سے منقول ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ساتھی سے مراد ہانک کر لانے والا فرشتہ ہے اور وہی عدالت الٰہی میں پہنچ کر عرض کرے گا کہ یہ شخص جو میری سپردگی میں تھا سرکار کی پیشی میں حاضر ہے۔