Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 50. Qaaf · Ayah 26

  1. اِ۟لَّذِیْ جَعَلَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَاَلْقِیٰهُ فِی الْعَذَابِ الشَّدِیْدِ﴿26﴾

    1. الَّذِيْوہ جس
    2. جَعَلَٹھہرایا
    3. مَعَ اللّٰهِاللہ کے ساتھ
    4. اِلٰهًا اٰخَرَمعبود دوسرا
    5. فَاَلْقِيٰهُپس اسے ڈال دو
    6. فِيمیں
    7. الْعَذَابِعذاب
    8. الشَّدِيْدِسخت
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو خدا بنائے بیٹھا تھا۔ ڈال دو اُسے سخت عذاب میں۔“33
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة قٓ 33 ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے وہ صفات گِن کر بتادی ہیں جو انسان کو جہنم کا مستحق بنانے والی ہیں، (1) انکار حق، (2) خدا کی ناشکری، (3) حق اور اہل حق سے عناد، (4) بھلائی کے راستے میں سدِّ راہ بننا، (5) اپنے مال سے خدا اور بندوں کے حقوق ادا نہ کرنا، (6) اپنے معاملات میں حدود سے تجاوز کرنا، (7) لوگوں پر ظلم اور زیادتیاں کرنا، (8) دین کی صداقتوں پر شک کرنا، (9) دوسروں کے دلوں میں شکوک ڈالنا، اور (10) اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو خدائی میں شریک ٹھہرانا۔