تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 50. Qaaf · Ayah 41
وَ اسْتَمِعْ یَوْمَ یُنَادِ الْمُنَادِ مِنْ مَّكَانٍ قَرِیْبٍۙ﴿41﴾
- وَاسْتَمِعْ يَوْمَاور سنو جس دن
- يُنَادِ الْمُنَادِپکارنے والا پکاریگا
- مِنْ مَّكَانٍجگہ سے
- قَرِيْبٍقریب
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور سنو، جس دن منادی کرنے والا (ہر شخص کے) قریب ہی سے پکارے گا،52
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة قٓ 52
یعنی جو شخص جہاں مرا پڑا ہوگا، یا جہاں بھی دنیا میں اس کی موت واقع ہوئی تھی، وہیں خدا کے منادی کی آواز اس کو پہنچے گی کہ اٹھو اور چلو اپنے رب کی طرف اپنا حساب دینے کے لیے۔ یہ آواز کچھ اس طرح کی ہوگی روئے زمین کے چپے چپے پر جو شخص بھی زندہ ہو کر اٹھے گا وہ محسوس کرے گا کہ پکارنے والے نے کہیں قریب ہی سے اس کو پکارا ہے۔ ایک ہی وقت میں پورے کرہ ارض پر ہر جگہ یہ آوز یکساں سنای دے گی، اس سے بھی کچھ اندازہ ہوسکتا ہے کہ عالم آخرت میں زمان و مکان کے اعتبارات ہماری موجودہ دنیا کی بہ نسبت کس قدر بدلے ہوئے ہوں گے اور کیسی قوتیں کس طرح کے قوانین کے مطابق وہاں کارفرما ہوں گی۔