Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 53. An-Najm · Ayah 37

Tafseer
  1. وَ اِبْرٰهِیْمَ الَّذِیْ وَفّٰۤىۙ﴿37﴾

    1. وَاِبْرٰهِيْمَ الَّذِيْاور ابراہیم جس نے
    2. وَفّيٰٓوفا کی
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور اُس ابراہیمؑ کے صحیفوں میں بیان ہوئی ہیں جس نے وفا کا حق ادا کر دیا؟ 36
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النَّجْم 36 آ گے ان تعلیمات کا خلاصہ بیان کیا جا رہا ہے جو حضرت موسیٰ اور حضرت ابراہیم کے صحیفوں میں نازل ہوئی تھیں۔ حضرت موسیٰ کے صحیفوں سے مراد توراۃ ہے۔ رہے حضرت ابراہیم کے صحیفے تو وہ آج دنیا میں کہیں موجود نہیں ہیں، اور یہود و نصاریٰ کی کتب مقدسہ میں بھی ان کا کوئی ذکر نہیں پایا جاتا۔ صرف قرآن ہی وہ کتاب ہے جس میں دو مقامات پر صُحُفِ ابراہیم کی تعلیمات کے بعض اجزاء نقل کیے گئے ہیں، ایک یہ مقام، دوسرے سورة الاعلیٰ کی آخری آیات۔