Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 53. An-Najm · Ayah 38

Tafseer
  1. اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰىۙ﴿38﴾

    1. اَلَّاکہ نہیں
    2. تَزِرُ وَازِرَةٌبوجھ اٹھائے گا کوئی بوجھ اٹھانے والا
    3. وِّزْرَ اُخْرٰىبوجھ کسی دوسرے کا
Translation · Tafheem-ul-Quran
”یہ کہ کوئی بوجھ اٹھا نے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا، 37
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النَّجْم 37 اس آیت سے تین بڑے اصول مستنبط ہوتے ہیں۔ ایک یہ کہ ہر شخص خود اپنے فعل کا ذمہ دار ہے۔ دوسرے یہ کہ ایک شخص کے فعل کی ذمہ داری دوسرے پر نہیں ڈالی جاسکتی الا یہ کہ اس فعل کے صدور میں اس کا اپنا کوئی حصہ ہو۔ تیسرے یہ کہ کوئی شخص اگر چاہے بھی تو کسی دوسرے شخص کے فعل کی ذمہ داری اپنے اوپر نہیں لے سکتا، نہ اصل مجرم کو اس بنا پر چھوڑا جاسکتا ہے کہ اس کی جگہ سزا بھگتنے کے لیے کوئی اور آدمی اپنے آپ کو پیش کر رہا ہے۔
Tafheem-ul-Quran - 53 : 38