تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 54. Al-Qamar · Ayah 50
Tafseerوَ مَاۤ اَمْرُنَاۤ اِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍۭ بِالْبَصَرِ﴿50﴾
- وَمَآ اَمْرُنَآاور نہیں حکم ہمارا
- اِلَّا وَاحِدَةٌمگر یکبارگی۔ ایک ہی بار
- كَلَمْحٍۢمانند جھپکنے کے
- بِالْبَصَرِنگاہ کے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور ہمارا حکم بس ایک ہی حکم ہوتا ہے اور پلک جھپکاتے وہ عمل میں آجاتا ہے۔ 26
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْقَمَر 26
یعنی قیامت برپا کرنے کے لیے ہمیں کوئی بڑی تیاری نہیں کرنی ہوگی اور نہ اسے لانے میں کوئی بڑی مدت صرف ہوگی۔ ہماری طرف سے بس ایک حکم صادر ہونے کی دیر ہے۔ اس کے صادر ہوتے ہی پلک جھپکاتے وہ برپا ہوجائے گی۔