Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 55. Ar-Rahmaan · Ayah 35

Tafseer
  1. یُرْسَلُ عَلَیْكُمَا شُوَاظٌ مِّنْ نَّارٍ١ۙ۬ وَّ نُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرٰنِۚ﴿35﴾

    1. يُرْسَلُ عَلَيْكُمَاچھوڑ دیا جائے گا تم پر
    2. شُوَاظٌشعلہ
    3. مِّنْ نَّارٍآگ میں سے
    4. وَّنُحَاسٌاور دھواں
    5. فَلَا تَنْتَصِرٰنِتو نہ تم دونوں مقابلہ کرسکو گے
Translation · Tafheem-ul-Quran
(بھاگنے کی کوشش کرو گے تو) تم پر آگ کا شعلہ اور دھواں 33 چھوڑ دیا جائیگا جس کا تم مقابلہ نہ کر سکو گے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الرَّحْمٰن 33 اصل میں شواظ اور نحاس کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ شواظ اس خالص شعلے کو کہتے ہیں جس کے ساتھ دھواں نہ ہو۔ اور نحاس اور خالص دھوئیں کو کہتے ہیں جس میں شعلہ نہ ہو۔ یہ دونوں چیزیں یکے بعد دیگرے انسانوں اور جنوں پر اس حالت میں چھوڑی جائیں گی جبکہ وہ اللہ تعالیٰ کی باز پرسی سے بچ کر بھاگنے کی کوشش کریں۔