Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 55. Ar-Rahmaan · Ayah 37

Tafseer
  1. فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِۚ﴿37﴾

    1. فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُتو جب پھٹ جائے گا آسمان
    2. فَكَانَتْتو ہوجائے گا
    3. وَرْدَةًسرخ
    4. كَالدِّهَانِسرخ چمڑے کی طرح۔ تیل کی تلچھٹ کی طرح
Translation · Tafheem-ul-Quran
پھر (کیا بنے گی اُس وقت) جب آسمان پھٹے گا اور لال چمڑے کی طرح سُرخ ہو جائے گا؟ 34
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الرَّحْمٰن 34 یہ روز قیامت کا ذکر ہے۔ آسمان کے پھٹنے سے مراد ہے بندش افلاک کا کھل جانا، اجرام سماوی کا منتشر ہوجانا، عالم بالا کے نظم کا درہم برہم ہوجانا۔ اور یہ جو فرمایا کہ آسمان اس لال چمڑے کی طرح سرخ ہوجائے گا، اس کا مطلب یہ ہے کہ اس ہنگامہ عظیم کے وقت جو شخص زمین سے آسمان کی طرف دیکھے گا اسے یوں محسوس ہوگا کہ جیسے سارے عالم بالا پر ایک آگ سی لگی ہوئی ہے۔