Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 130

  1. یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اَلَمْ یَاْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ یَقُصُّوْنَ عَلَیْكُمْ اٰیٰتِیْ وَ یُنْذِرُوْنَكُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَا١ؕ قَالُوْا شَهِدْنَا عَلٰۤى اَنْفُسِنَا وَ غَرَّتْهُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا وَ شَهِدُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ اَنَّهُمْ كَانُوْا كٰفِرِیْنَ﴿130﴾

    1. يٰمَعْشَرَاے گروہ
    2. الْجِنِّجنات
    3. وَالْاِنْسِاور انسان
    4. اَلَمْ يَاْتِكُمْکیا نہیں آئے تمہارے پاس
    5. رُسُلٌرسول (جمع)
    6. مِّنْكُمْتم میں سے
    7. يَقُصُّوْنَسناتے تھے (بیان کرتے تھے)
    8. عَلَيْكُمْتم پر
    9. اٰيٰتِيْمیرے احکام
    10. وَيُنْذِرُوْنَكُمْاور تمہیں ڈراتے تھے
    11. لِقَآءَملاقات (دیکھنا)
    12. يَوْمِكُمْتمہارا دن
    13. ھٰذَااس
    14. قَالُوْا شَهِدْنَاوہ کہیں گے ہم گواہی دیتے ہیں
    15. عَلٰٓيپر (خلاف)
    16. اَنْفُسِنَااپنی جانیں
    17. وَغَرَّتْهُمُاور انہیں دھوکہ میں ڈالدیا
    18. الْحَيٰوةُزندگی
    19. الدُّنْيَادنیا
    20. وَشَهِدُوْااور انہوں نے گواہی دی
    21. عَلٰٓيپر (خلاف)
    22. اَنْفُسِهِمْاپنی جانیں (اپنے)
    23. اَنَّهُمْکہ وہ
    24. كَانُوْا كٰفِرِيْنَکفر کرنے والے تھے
Translation · Tafheem-ul-Quran
(اس موقع پر اللہ ان سے یہ بھی پوچھے گا کہ) ”اے گروہِ جِن و انس ! کیا تمہارے پاس خود تم ہی میں سے وہ پیغمبر نہیں آئے تھے جو تم کو میری آیات سناتے اور اِس دن کے انجام سے ڈراتے تھے“؟ وہ کہیں گے ”ہاں ! ہم اپنے خلاف خود گواہی دیتے ہیں“۔98 آج دُنیا کی زندگی نے ان لوگوں کو دھوکے میں ڈال رکھا ہے، مگر اُس وقت وہ خود اپنے خلاف گواہی دیں گے کہ وہ کافر تھے۔ 99
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَنْعَام 98 یعنی ہم اقرار کرتے ہیں کہ آپ کی طرف سے رسول پر رسول آتے اور ہمیں حقیقت سے خبردار کرتے رہے، مگر یہ ہمارا اپنا قصور تھا کہ ہم نے ان کی بات نہ مانی۔ سورة الْاَنْعَام 99 یعنی بیخبر اور ناواقف نہ تھے بلکہ کافر تھے۔ وہ خود تسلیم کریں گے کہ حق ہم تک پہنچا تھا مگر ہم نے خود اسے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔