Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 129

  1. وَ كَذٰلِكَ نُوَلِّیْ بَعْضَ الظّٰلِمِیْنَ بَعْضًۢا بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ۠ع﴿129﴾

    1. وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
    2. نُوَلِّيْہم مسلط کردیتے ہیں
    3. بَعْضَبعض
    4. الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
    5. بَعْضًۢابعض پر
    6. بِمَااس کے سبب
    7. كَانُوْا يَكْسِبُوْنَجو وہ کرتے تھے (ان کے اعمال)
Translation · Tafheem-ul-Quran
دیکھو، اس طرح ہم (آخرت میں) ظالموں کو ایک دُوسرے کا ساتھی بنائیں گے اُس کمائی کی وجہ سے جو وہ (دُنیا میں ایک دُوسرے کے ساتھ مِل کر) کرتے تھے۔ 97
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَنْعَام 97 یعنی جس طرح وہ دنیا میں گناہ سمیٹنے اور برائیوں کا اکتساب کرنے میں ایک دوسرے کے شریک تھے اسی طرح آخرت کی سزا پانے میں بھی وہ ایک دوسرے کے شریک حال ہوں گے۔