تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 28
Tafseerبَلْ بَدَا لَهُمْ مَّا كَانُوْا یُخْفُوْنَ مِنْ قَبْلُ١ؕ وَ لَوْ رُدُّوْا لَعَادُوْا لِمَا نُهُوْا عَنْهُ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ﴿28﴾
- بَلْبلکہ
- بَدَا لَهُمْظاہر ہوگیا ان پر
- مَّاجو
- كَانُوْا يُخْفُوْنَوہ چھپاتے تھے
- مِنْ قَبْلُاس سے قبل
- وَلَوْاور اگر
- رُدُّوْاواپس بھیجے جائیں
- لَعَادُوْاتو پھر کرنے لگیں
- لِمَا نُهُوْاوہی روکے گئے
- عَنْهُاس سے
- واور
- َاِنَّهُمْبیشک وہ
- لَكٰذِبُوْنَجھوٹے
Translation · Tafheem-ul-Quran
در حقیقت یہ بات وہ محض اس وجہ سے کہیں گے کہ جس حقیقت پر انہوں نے پردہ ڈال رکھا تھا وہ اس وقت بے نقاب ہو کر ان کے سامنے آچکی ہوگی،19 ورنہ اگر انہیں سابق زندگی کی طرف واپس بھیجا جائے تو پھر وہی سب کچھ کریں جس سے انہیں منع کیا گیا ہے، وہ تو ہیں ہی جھوٹے (اس لیے اپنی اس خواہش کے اظہار میں بھی جھوٹ ہی سے کام لیں گے)
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَنْعَام 19
یعنی ان کا یہ قول درحقیقت عقل و فکر کے کسی صحیح فیصلے اور کسی حقیقی تبدیلی رائے کا نتیجہ نہ ہوگا بلکہ محض مشاہدہ حق کا نتیجہ ہوگا جس کے بعد ظاہر ہے کہ کوئی کٹے سے کٹا کافر بھی انکار کی جرأت نہیں کرسکتا۔