تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 55
Tafseerوَ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ وَ لِتَسْتَبِیْنَ سَبِیْلُ الْمُجْرِمِیْنَ۠ع﴿55﴾
- وَاور
- كَذٰلِكَ نُفَصِّلُاسی طرح ہم تفصیل سے بیان کرتے ہیں
- الْاٰيٰتِآیتیں
- وَلِتَسْتَبِيْنَاور تاکہ ظاہر ہوجائے
- سَبِيْلُراستہ طریقہ
- الْمُجْرِمِيْنَگنہگار (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور اس طرح ہم اپنی نشانیاں کھول کھول کر پیش کرتے ہیں تاکہ مجرموں کی راہ بالکل نمایاں ہوجائے۔38
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَنْعَام 38
”اس طرح“ کا اشارہ اس پورے سلسلہ تقریر کی طرف ہے جو چوتھے رکوع کی اس آیت سے شروع ہوا تھا، ”یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس پر کوئی نشانی کیوں نہیں اتری“۔ مطلب یہ ہے کہ ایسی صاف اور صریح دلیلوں اور نشانیوں کے بعد بھی جو لوگ اپنے کفر و انکار پر اصرار ہی کیے چلے جائیں ان کا مجرم ہونا بالکل غیر مشتبہ طور پر ثابت ہوا جاتا ہے اور حقیقت بالکل آئینہ کی طرح نمایاں ہوئی جاتی ہے کہ دراصل یہ لوگ ضلالت پسندی کی بنا پر یہ راہ چل رہے ہیں نہ اس بنا پر کہ راہ حق کے دلائل واضح نہیں ہیں یا یہ کہ کچھ دلیلیں ان کی اس گمراہی کے حق میں بھی موجود ہیں۔