Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 93

  1. وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ قَالَ اُوْحِیَ اِلَیَّ وَ لَمْ یُوْحَ اِلَیْهِ شَیْءٌ وَّ مَنْ قَالَ سَاُنْزِلُ مِثْلَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ١ؕ وَ لَوْ تَرٰۤى اِذِ الظّٰلِمُوْنَ فِیْ غَمَرٰتِ الْمَوْتِ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ بَاسِطُوْۤا اَیْدِیْهِمْ١ۚ اَخْرِجُوْۤا اَنْفُسَكُمْ١ؕ اَلْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُوْنِ بِمَا كُنْتُمْ تَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ غَیْرَ الْحَقِّ وَ كُنْتُمْ عَنْ اٰیٰتِهٖ تَسْتَكْبِرُوْنَ﴿93﴾

    1. وَمَنْاور کون
    2. اَظْلَمُبڑا ظالم
    3. مِمَّنِسے۔ جو
    4. افْتَرٰيگھڑے (باندھے)
    5. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    6. كَذِبًاجھوٹ
    7. اَوْیا
    8. قَالَکہے
    9. اُوْحِيَوحی کی گئی
    10. اِلَيَّمیری طرف
    11. وَلَمْ يُوْحَاور نہیں وحی کی گئی
    12. اِلَيْهِاس کی طرف
    13. شَيْءٌکچھ
    14. وَّمَنْاور جو
    15. قَالَکہے
    16. سَاُنْزِلُمیں ابھی اتارتا ہوں
    17. مِثْلَمثل
    18. مَآ اَنْزَلَجو نازل کیا
    19. اللّٰهُاللہ
    20. وَلَوْاور اگر
    21. تَرٰٓيتو دیکھے
    22. اِذِجب
    23. الظّٰلِمُوْنَظالم (جمع)
    24. فِيْ غَمَرٰتِسختیوں میں
    25. الْمَوْتِموت
    26. وَالْمَلٰٓئِكَةُاور فرشتے
    27. بَاسِطُوْٓاپھیلائے ہوں
    28. اَيْدِيْهِمْاپنے ہاتھ
    29. اَخْرِجُوْٓانکالو
    30. اَنْفُسَكُمْاپنی جانیں
    31. اَلْيَوْمَ تُجْزَوْنَآج تمہیں بدلہ دیا جائیگا
    32. عَذَابَعذاب
    33. الْهُوْنِذلت
    34. بِمَابسبب
    35. كُنْتُمْ تَقُوْلُوْنَتم کہتے تھے
    36. عَلَي اللّٰهِاللہ پر (بارہ میں)
    37. غَيْرَ الْحَقِّجھوٹ
    38. وَكُنْتُمْاور تم تھے
    39. عَنْسے
    40. اٰيٰتِهٖاس کی آیتیں
    41. تَسْتَكْبِرُوْنَتکبر کرتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور اُس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان گھڑے، یا کہے کہ مجھ پر وحی آئی ہے درآں حالیکہ اس پر کوئی وحی نازل نہ کی گئی ہو، یا جو اللہ کی نازل کردہ چیز کے مقابلہ میں کہے کہ میں بھی ایسی چیز نازل کر کے دکھا دوں گا؟ کاش تم ظالموں کو اس حالت میں دیکھ سکو جب کہ وہ سکرات موت میں ڈبکیاں کھا رہے ہوتے ہیں اور فرشتے ہاتھ بڑھا بڑھا کر کہہ رہے ہوتے ہیں کہ "لاؤ، نکالو اپنی جان، آج تمہیں اُن باتوں کی پاداش میں ذلت کا عذاب دیا جائے گا جو تم اللہ پر تہمت رکھ کر ناحق بکا کرتے تھے اور اُس کی آیات کے مقابلہ میں سرکشی دکھاتے تھے"