تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 61. As-Saff · Ayah 13
وَ اُخْرٰى تُحِبُّوْنَهَا١ؕ نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿13﴾
- وَّاُخْرٰىاور دوسری چیز
- تُحِبُّوْنَهَاتم محبت رکھتے ہو اس سے
- نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِمدد اللہ کی طرف سے
- وَفَتْحٌاور فتح
- قَرِيْبٌقریبی
- وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِيْنَاور خوش خبری دو مومنو کو
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور وہ دُوسری چیز جو تم چاہتے ہو وہ بھی تمہیں دے گا، اللہ کی طرف سے نُصرت اور قریب ہی میں حاصل ہو جانے والی فتح۔ 18 اے نبیؐ ، اہل ایمان کو اِس کی بشارت دے دو
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الصَّف 18
دنیا میں فتح و کامرانی بھی اگرچہ اللہ کی ایک بڑی نعمت ہے، لیکن مومن کے لیے اصلی اہمیت کی چیز یہ نہیں ہے بلکہ آخرت کی کامیابی ہے۔ اسی لیے جو نتیجہ دنیا کی اس زندگی میں حاصل ہونے والا ہے اس کا ذکر بعد میں کیا گیا، اور جو نتیجہ آخرت میں رونما ہونے والا ہے اس کے ذکر کو مقدم رکھا گیا۔