تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 62. Al-Jumu'a · Ayah 7
وَ لَا یَتَمَنَّوْنَهٗۤ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالظّٰلِمِیْنَ﴿7﴾
- وَلَا يَتَمَنَّوْنَهٗٓاور نہ وہ تمنا کریں گے اس کی
- اَبَدًۢاکبھی بھی
- بِمَا قَدَّمَتْبوجہ اس کے جو آگے بھیجا
- اَيْدِيْهِمْان کے ہاتھوں نے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- عَلِيْمٌۢجاننے والا ہے
- بِالظّٰلِمِيْنَظالموں کو
Translation · Tafheem-ul-Quran
لیکن یہ ہر گز اس کی تمنّا نہ کریں گے اپنے کرتُوتوں کی وجہ سے جو یہ کر چکے ہیں، 13 اور اللہ اِن ظالموں کوخُوب جانتا ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْجُمُعَة 13
بالفاظ دیگر ان کا موت سے یہ فرار بےسبب نہیں ہے۔ وہ زبان سے خواہ کیسے ہی لمبے چوڑے دعوے کریں، مگر ان کے ضمیر خوب جانتے ہیں کہ خدا اور اس کے دین کے ساتھ ان کا معاملہ کیا ہے، اور آخرت میں ان حرکتوں کے کیا نتائج نکلنے کی توقع کی جاسکتی ہے جو وہ دنیا میں کر رہے ہیں۔ اسی لیے ان کا نفس خدا کی عدالت کا سامنا کرنے سے جی چراتا ہے۔