تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 67. Al-Mulk · Ayah 30
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَصْبَحَ مَآؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ یَّاْتِیْكُمْ بِمَآءٍ مَّعِیْنٍ۠ع﴿30﴾
- قُلْ اَرَءَيْتُمْکہہ دیجئے کیا دیکھا تم نے
- اِنْاگر
- اَصْبَحَہوجائے
- مَآؤُكُمْپانی تمہارا
- غَوْرًاخشک ۔ گہرا
- فَمَنْ يَّاْتِيْكُمْتو کون ہے جو لائے تمہارے پاس
- بِمَآءٍ مَّعِيْنٍبہتا پانی
Translation · Tafheem-ul-Quran
اِن سےکہو، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر تمہارے کنووٴں کا پانی زمین میں اُتر جائے تو کون ہے جو اِس پانی کی بہتی ہوئی سوتیں تمہیں نکال کر لادے گا؟ 40
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُلْک 40
یعنی کیا خدا کے سوا کسی میں یہ طاقت ہے کہ ان سوتوں کو پھر سے جاری کر دے ؟ اگر نہیں ہے، اور تم جانتے ہو کہ نہیں ہے، تو پھر عبادت کا مستحق خدا ہے، یا تمہارے وہ معبود جو انہیں کاری کرنے کی کوئی قدرت نہیں رکھتے ؟ اس کے بعد تم خود اپنے ضمیر سے پوچھو کہ گمراہ خدائے واحد کو ماننے والے ہیں یا وہ جو شرک کر رہے ہیں ؟