Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 68. Al-Qalam · Ayah 1

  1. نٓ وَ الْقَلَمِ وَ مَا یَسْطُرُوْنَۙ﴿1﴾

    1. نٓن
    2. وَالْقَلَمِقسم ہے قلم کی
    3. وَمَا يَسْطُرُوْنَاور قسم ہے اس کی جو کچھ وہ لکھ رہے ہیں
Translation · Tafheem-ul-Quran
ن۔ قسم ہے قلم کی اور اُس چیز کی جسے لکھنے والے لکھ رہے ہیں، 1
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْقَلَم 1 امام تفسیر مجاہد کہتے ہیں کہ قلم سے مراد وہ قلم ہے جس سے ذکر، یعنی قرآن لکھا جا رہا تھا۔ اس سے خود بخود یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ وہ چیز جو لکھی جا رہی تھی اس سے مراد قرآن مجید ہے۔