تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 196
اِنَّ وَلِیَِّۧ اللّٰهُ الَّذِیْ نَزَّلَ الْكِتٰبَ١ۖ٘ وَ هُوَ یَتَوَلَّى الصّٰلِحِیْنَ﴿196﴾
- اِنَّبیشک
- وَلِيّمیرا کارساز
- اللّٰهُاللہ
- الَّذِيْوہ جس
- نَزَّلَنازل کی
- الْكِتٰبَکتاب
- وَهُوَاور وہ
- يَتَوَلَّىحمایت کرتا ہے
- الصّٰلِحِيْنَنیک بندے
Translation · Tafheem-ul-Quran
میرا حامی و ناصر وہ خدا ہے جس نے یہ کتا ب نازل کی ہے اور وہ نیک آدمیوں کی حمایت کرتا ہے،149
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَعْرَاف 149
یہ جواب ہے مشرکین کی ان دھمکیوں کا جو وہ نبی ﷺ کو دیتے تھے۔ وہ کہتے تھے کہ اگر تم ہمارے ان معبودوں کی مخالفت کرنے سے باز نہ آئے اور ان کی طرف سے لوگوں کے عقیدے اسی طرح خراب کرتے رہے تو تم پر ان کا غضب ٹوٹ پڑے گا اور وہ تمہیں الٹ کر رکھ دیں گے۔