Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 70. Al-Ma'aarij · Ayah 19

Tafseer
  1. اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًاۙ﴿19﴾

    1. اِنَّ الْاِنْسَانَبیشک انسان
    2. خُلِقَپیدا کیا گیا
    3. هَلُوْعًابےصبرا۔ تھڑ دلا
Translation · Tafheem-ul-Quran
انسان تھُڑ دِلا پیدا کیا گیا ہے، 13
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمَعَارِج 13 جس بات کو ہم اپنی زبان میں یوں کہتے ہیں کہ " یہ بات انسان کی سرشت میں ہے "۔ یا " یہ انسان کی فطری کمزوری ہے "۔ اسی کو اللہ تعالیٰ اس طرح بیان فرماتا ہے کہ " انسان ایسا پیدا کیا گیا ہے "۔ اس مقام پر یہ بات نگاہ میں رہنی چاہیے کہ قرآن مجید میں بکثرت مواقع پر نوع انسانی کی عام اخلاقی کمزوریوں کا ذکر کرنے کے بعد ایمان لانے والے اور راہ راست اختیار کرلینے والے لوگوں کو اس سے مستثنی قرار دیا گیا ہے، اور یہی مضمون آگے کی آیات میں بھی آ رہا ہے۔ اس سے یہ حقیقت خود بخود واضح ہوجاتی ہے کہ یہ پیدائشی کمزوریاں ناقابل تغیر و تبدل نہیں ہیں، بلکہ انسان اگر خدا کی بھیجی ہوئی ہدایت کو قبول کر کے اپنے نفس کی اصلاح کے لیے عملاً کوشش کرے تو وہ ان کو دور کرسکتا ہے، اور اگر وہ نفس کی باگیں ڈھیلی چھوڑ دے تو یہ اس کے اندر راسخ ہوجاتی ہیں (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد سوم، الانبیاء حاشیہ 41۔ جلد چہارم، الزمر حواشی 23۔ 28۔ الشوریٰ ، حاشیہ 75)۔
Tafheem-ul-Quran - 70 : 19