Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 70. Al-Ma'aarij · Ayah 3

  1. مِّنَ اللّٰهِ ذِی الْمَعَارِجِؕ﴿3﴾

    1. مِّنَ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
    2. ذِي الْمَعَارِجِجو عروج کے زینوں کا مالک ہے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اُس خدا کی طرف سے ہے جو عروج کے زینوں کا مالک ہے۔ 2
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمَعَارِج 2 اصل میں لفظ ذی المعارج استعمال ہوا ہے۔ معارج، معرج کی جمع ہے جس کے معنی زینے، یا سیڑھی، یا ایسی چیز کے ہیں جس کے ذریعے سے اوپر چڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ کو معارج والا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اس کی ذات بہت بالا و برتر ہے اور اس کے حضور باریاب ہونے کے لیے فرشتوں کو پے درپے بلندیوں سے گزرنا ہوتا ہے، جیسا کہ بعد والی آیت میں بیان فرمایا گیا ہے۔