Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 70. Al-Ma'aarij · Ayah 41

Tafseer
  1. عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ خَیْرًا مِّنْهُمْ١ۙ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ﴿41﴾

    1. عَلٰٓياس بات پر
    2. اَنْ نُّبَدِّلَکہ ہم بدل دیں
    3. خَيْرًا مِّنْهُمْبہتران سے
    4. وَمَا نَحْنُاور نہیں ہم
    5. بِمَسْبُوْقِيْنَسبقت لیے جانے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
کہ اِن کی جگہ اِن سے بہتر لوگ لے آئیں اور کوئی ہم سے بازی لے جانے والا نہیں ہے۔ 29
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمَعَارِج 29 یہ ہے وہ بات جس پر اللہ تعالیٰ نے اپنے رب المشارق والمغارب ہونے کی قسم کھائی ہے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ ہم چونکہ مشرقوں اور مغربوں کے مالک ہیں اس لیے پوری زمین ہمارے قبضہ قدرت میں ہے اور ہماری گرفت سے بچ نکلنا تمہارے بس میں نہیں ہے۔ ہم جب چاہیں ہلاک کرسکتے ہیں اور تمہاری جگہ کسی دوسری قوم کو اٹھا سکتے ہیں جو تم سے بہتر ہو۔
Tafheem-ul-Quran - 70 : 41