Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 70. Al-Ma'aarij · Ayah 43

Tafseer
  1. یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰى نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَۙ﴿43﴾

    1. يَوْمَ يَخْرُجُوْنَجس دن وہ نکلیں گے
    2. مِنَ الْاَجْدَاثِقبروں سے
    3. سِرَاعًادوڑتے ہوئے
    4. كَاَنَّهُمْگویا کہ وہ
    5. اِلٰى نُصُبٍطرف آستانوں کے
    6. يُّوْفِضُوْنَدوڑتے ہیں
Translation · Tafheem-ul-Quran
جب یہ اپنی قبروں سے نِکل کر اِس طرح دوڑے جارہے ہوں گے جیسے اپنے بُتوں کے استھانوں کی طرف دوڑے جارہے ہوں، 30
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمَعَارِج 30 اصل الفاظ ہیں الی نصب یوفضون۔ نصب کے معنی میں مفسرین کے درمیان اختلاف ہے ان میں سے بعض نے اس سے مراد بت لیے ہیں اور ان کے نزدیک اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اور محشر کی مقرر کی ہوئی جگہ کی طرف اس طرح دوڑے جا رہے ہونگے جیسے آج وہ اپنے بتوں کے استھانوں کی طرف دوڑتے ہیں۔ اور بعض دوسرے مفسرین نے اس سے مراد وہ نشان لیے ہیں جو دوڑ کا مقابلہ کرنے والوں کے لیے لگائے جاتے ہیں تاکہ ہر ایک دوسرے سے پہلے مقرر نشان پر پہنچنے کی کوشش کرے۔